Headlines

    ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او کو بھی نہ چھوڑا، نوکری خطرہ میں یا پھر جان بچائ ہوگئ، سی سی پی او ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔

    ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او کو بھی نہ چھوڑا، نوکری خطرہ میں یا پھر جان بچائ ہوگئ، سی سی پی او ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔

    لاہور (اعتماد نیوز) زرائع کے مطابق آج صبح، سی سی پی او لاہور ذاتی گاڑھی میں جارہے تھے، تو انکا ٹریفک وارڈن نے چلان کر دیا کیونکہ وہ دوران ڈرائیونگ فون سن رہے تھے اور سیٹ بلٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق، لاہور پولیس کے سربراہ محمد عمر شیخ نے شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کا دوراہ کیا۔ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کو پرکھنے کے لئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کی، جس پر ٹریفک وارڈن نے فورا ردعمل دیا اور 500 روپے کا چالان کر دیا۔ سی سی پی او نے چالان کی آن لائن ادائیگی کر دی جبکہ ٹریفک وارڈن خرم سمیت 3 وارڈنز کے لئے تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان بھی کر دیا۔

    Advertisement

    اس کے بعد وہ عام سائل کی طراح تھانہ شمالی چھاؤنی پہنچے اور موٹر سائیکل چوری کی درخواست دی،جس پر انھوں نے فوری کاروائ کی۔ اس فوری رہنمائی اور درخواست موصول کرنے پر اہلکاروں کو سی سی پی او نے داد بھی دی۔
    سی سی پی او نے تھانہ کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے جرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی۔ سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے متعلقہ افسران کو اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔