روضہ رسولﷺ یکم ربیع الاول سے عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔
روضہ رسولﷺ یکم ربیع الاول سے عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، عرب میڈیا سے یہ پتہ چلا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ یکم ربیع الاول، بروز اتوار سے زائرین کو روضہ رسول ﷺ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں، زائرین کو نماز کی ادائیگی اور زیارت کیلئے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ روضہ اطہر میں تقریبا 75% لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ داخل ہونگے انھیں سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہو گا، تاکہ کرونا کی بیماری پھیلنے کا خطرہ نا ہو۔
یہ یاد رہے کہ سعودیہ کی وزارت حج وعمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپ جاری کی ہے، جس کو ڈاؤن لوڈ کرکے عمرہ یا روضہ اطہر میں نماز کیلئے اجازت حاصل کی جاسکتی ہے۔