Headlines

    عاشقانِ رسولﷺ کے لئے خوشخبری، سعودی عرب نے مسلمانوں کو خوش کر دیا۔

    روضہ رسولﷺ یکم ربیع الاول سے عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، عرب میڈیا سے یہ پتہ چلا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ یکم ربیع الاول، بروز اتوار سے زائرین کو روضہ رسول ﷺ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں، زائرین کو نماز کی ادائیگی اور زیارت کیلئے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    مزید یہ بھی بتایا گیا کہ روضہ اطہر میں تقریبا 75% لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ داخل ہونگے انھیں سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہو گا، تاکہ کرونا کی بیماری پھیلنے کا خطرہ نا ہو۔

     

     

    Advertisement

    یہ یاد رہے کہ سعودیہ کی وزارت حج وعمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپ جاری کی ہے، جس کو ڈاؤن لوڈ کرکے عمرہ یا روضہ اطہر میں نماز کیلئے اجازت حاصل کی جاسکتی ہے۔