Headlines

    سندھ حکومت نے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں معرکہ مار لیا، دیر آئے، درست آئے۔

    سندھ حکومت نے بھی گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی کا آن لائن نظام متعارف کروا دیا۔

     

     

    Advertisement

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشیشن کے مطابق، گاڑیوں کے مالک اب چوبیس گھنٹے اپنی گاڑی کا ٹیکس آن لائن بغیر کسے پریشانی کے جمع کرواسکتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے بتایا کہ اس سے نا صرف پرائیوٹ اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو سہولت گی، بلکہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس کولیکشن میں بھی یقینی طور پر اچھا اضافہ ہو گا۔

     

     

    Advertisement

    ٹیکس کی ادائیگی بذریعہ اے ٹی ایم، آن لائن بنکنگ اور ایزی پیسہ سے ہو سکتی ہے۔ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ جلد ہی جاز کیش سے ٹیکس کی ادائیگی بھی ممکن بنا دی جائے گی۔

     

     

    Advertisement

    سندھ حکومت کے مطابق، یہ قدم عوام کو ٹیکس آفس میں چکر لگانے سے بچنے اور لمبی قطاروں سے بچنے کے لئے اٹھایا گیا۔