جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پی ٹی اے نے کچھ خاص وجوہات کی بنا پر ٹک ٹوک کو پاکستان میں بند کر دیا ہے اس پر پابندی عائد کر دی ہے تو ایک نجی ٹی وی چینل نے جب مختلف پارکوں میں جا کر ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان پاکستانیوں سے سوال جواب کیے اور پوچھا کہ ٹک ٹاک بند ہونے کی وجہ سے ان پر کیا اثرات آئے ہیں اور ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی تو کافی دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔
ان میں سے کچھ دلچسپ جوابات ہم آپ کے سامنے رکھیں گے
ایک نوجوان جو کہ لال سرخ چشمہ لگائے شرٹ باہر نکالے ایک منفرد انداز میں ہاتھ میں موبائل پکڑے اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش میں کھڑا تھا جب اس سے سوال کیا گیا کہ آپ ٹک ٹاک بند ہونے پر کیا کہیں گے تو بڑے دلچسپ انداز میں اس نے کہا کہ میں تین سال لگا کر بڑی محنت کرکے یہاں تک پہنچا ہوں جب مجھے لوگ پہچانے لگے تو ٹک ٹاک بند کر دیا گیا میرے رشتے آنے شروع ہوگئے تھے میرے لیے روز نئے رشتے آتے تھے لیکن اب وہ بھی نہیں آیا کریں گے لوگ مجھے ٹک ٹاک پہ دیکھنا پسند کرتے تھے۔
پھر جب دوسری طرف رخ کیا آپ تو دور ایک جوڑا کھڑا نظر آیا قریب جا کر دیکھا تو دو لڑکے تھے جنہوں نے ایک جیسے کپڑے پہنے ہوئے تھے ہاتھوں میں ہاتھ تھے اور ایک تیسرا لڑکا موبائل پکڑے ان کی ویڈیو بنا رہا تھا اور وہ آپس میں دوستی بھائی چارہ محبت کا پیغام جیسی ڈائیلاگ پہ ویڈیو بنا رہے تھے جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ ٹک ٹاک بند ہونے پہ کیا کہنا چاہیں گے۔