سموگ اور موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق وزیر تعلیم نے بڑا علان کر دیا۔

    صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پہلے ہی بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، سموگ اور موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

     

     

    Advertisement

     

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اکیڈمیز کلچر کے خاتمے اور تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کردیا۔

     

    Advertisement

     

     

    انصاف اکیڈمیز کے قیام سے بچے گھر بیٹھے لیکچرز اور ٹیسٹ دے سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ والدین پر فیسوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اکیڈمیز میں پڑھانے پر پابندی بارے غور کر رہے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ سموگ اور موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں، تاہم فیصلہ صورتحال کو دیکھ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 50 فیصد بچے سکول آنے سے اس سال سموگ کم ہونےکا امکان ہے

    Advertisement