اہم خبریں

حکومت نے بیٹیوں کے والدین کو اچھی خبر سنا دی۔ شادی پہ دیے جانے والے جہیز کے بارے اہم علان۔

وفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، مسودے پر تیاریاں شروع کردی گئیں۔

 

 

Advertisement

وفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کیلئے قانون سازی پر کام شروع کردیا، اس میں جہیزکی رقم یا سامان کی قیمت 4 تولہ سونے کی قیمت سے زائد نہ ہونے کی تجویزدی گئی ہے۔

 

 

Advertisement

اس طرح دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر، گاڑیاں، زمین، جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا، جہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، دلہن کے کچھ کپڑے جہیز میں شامل ہوں گے۔

 

 

Advertisement

 

مسودے میں مہمانوں کی طرف سے دیئے گئے تحائف کی قیمت کا بھی تعین کیا جائے گا۔قانون سازی میں تجویز کیا گیاکہ جہیز پرپابندی کے قانون کا اطلاق چاروں صوبوں پر ہو گا۔

 

Advertisement

 

شادی کے بعد اختلافات کے باعث دونوں فریقین میں جہیز کی واپسی ایک اہم مسئلہ ہوتا ہے، جس کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے فیملی قوانین اور جہیز ایکٹ میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Advertisement

 

تجویز میں نکاح نامے کے ساتھ تصدیق شدہ فارم بھی منسلک کرنے کا کہا گیا ہے، جس میں جہیز میں دی جانے والی اشیاء اور پیسوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، شادی کے بعد اگر دونوں خاندانوں میں کوئی لڑائی جھگڑا یا اختلاف ہوتا ہے تو لڑکی والے اس فارم میں درج تفصیلات کے تحت تمام اشیاء واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔

 

Advertisement

 

 

واضح رہے کہ جہیز عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں سامان، وہ سامان جو والدین اپنی بیٹی کی شادی پر اپنی بیٹی کو دیتے ہیں لیکن اپنی خوشی اور مرضی سے۔ اس میں ضرورت کی وہ سب ہی چیزیں شامل ہوتی ہیں جو شادی کے بعد ایک لڑکی کے لیے کافی ہوتی ہیں، لیکن اب اس رسم کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اب یہ روایت لالچ کی علامت بن چکی ہے، زیادہ تر واقعات میں جہیز زیادہ نہ دینے پر شادیاں بھی ختم ہو جاتی جاتیں۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago