اہم خبریں

دو بہنوں نے بھرے بازار میں 17 لاکھ روپوں کو آگ لگا دی۔ اتنے پیسے کہاں سے آئے؟ اور آگ کیوں لگائی؟ عجیب وجہ سامنے آگئی

دو بہنوں نے جمعرات کے روز اپنے اکاؤنٹ سے 1.7 ملین روپے نقد نکلوا کر جہلم کے بینک برانچ کے سامنے ساری رقم رکھ کر جلا ڈالی۔

 

جہلم کے ضلعی پولیس آفیسر افضل بٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے بلال ٹاؤن علاقے کی 40 سالہ ناہید اور 35 سالہ روبینہ نے تین دن قبل نیشنل بینک آف پاکستان میں بنے اپنے اکاؤنٹ میں سے 17 لاکھ نکلوانے چاہے۔

Advertisement

 

لیکن بینک منیجر نے دونوں بہنوں سے کہا کہ ان کی درخواست کو فوری طور پر پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

 

Advertisement

 

لہذا ، ان دونوں خواتین نے جمعرات کو ایک بار پھر بینک برانچ کا چکر لگایا اور منیجر سے کہا کہ وہ انہیں رقم دے دیں اور پھر دونوں بہنوں کو تقریبا دوپہر کے وقت رقم سونپ دی گئی۔ انہوں نے پیسے لئے اور برانچ کے باہر آکر بنک کے سامنے ہی 17 لاکھ کے کرنسی نوٹوں کو آگ لگا دی۔

 

Advertisement

 

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ جب ایک دکاندار اور راہگیر نے دونوں عورتوں کو نوٹوں کو جلانے سے روکنے کی کوشش کی تو ان عورتوں نے پستول نکال کر کہا کہ ان کا پورا حق ہے کہ وہ جو چاہیں اپنے پیسوں کے ساتھ کریں۔

 

Advertisement

 

جلد ہی کرنسی نوٹ جلتے ہوئے دیکھنے کے لئے دونوں خواتین کے آس پاس لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ بعد ازاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور راکھ جمع کی۔

 

Advertisement

ایک ذریعے کے مطابق ، خواتین نے ایک سال قبل اپنے والد راجہ محمد اقبال سے وراثت میں حاصل ہونے والی پراپرٹی بیچنے کے بعد تقریبا 28لاکھ روپے بینک میں جمع کروائے تھے

ضلعی پولیس آفیسر افضل بٹ نے کہا کہ دونوں بہنیں غیر شادی شدہ ہیں اور اپنے دو چھوٹے بھائیوں سے الگ رہ رہی ہیں۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago