Headlines

    کمرے کا دروازہ توڑا اور کیپٹن صفدر کو اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ مریم نواز نے جذباتی ہو کر بتایا۔

    پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو سندھ پولیس نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے حرمت کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا۔

     

    یہ مقدمہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان اور 200 دیگر افراد سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف بریگیڈ پولیس اسٹیشن میں مزار پر نعرے بازی کرنے پر درج کیا گیا تھا۔

    Advertisement

     

     

    مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں کہا: کہ جس ہوٹل میں ہم قیام پذیر تھے پولیس نے وہاں آکر میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کر کے لے گئے۔

    Advertisement

     

     

    اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور پارٹی کارکنوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزار کے اندر سیاسی نعرے بازی کی۔ض

    Advertisement

     

     

    تفصیلات کے مطابق ، کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو سیاسی نعرے بازی کی ، جب ان کی اہلیہ مریم نواز فاتحہ خوانی کے لئے قائد اعظم کے مزار پر آئی تھی۔

    Advertisement