Headlines

    کورونا وائرس کتنی دیر تک آپ کے جسم پر رہ سکتا ہے؟ جاپانی تحقیق کے اہم انکشافات

    کورونا کے بارے میں نئی تحقیق روز بروز سامنے آرہی ہے، جس میں کرونا کے مختلف پہلو سامنے آرہے۔ مزکورہ جاپانی تحقیق میں اس بات کو عیاں کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کتنی دیر تک انسان کے جسم پر رہ سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    جاپانی محققین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس 9 گھنٹے تک انسانی جلد پر رُک سکتا ہے۔

     

    اس ماہ، کلینیکل انفکشن ڈیذیز جریدہ میں شائع ہونے والے ایک ریسرچ ورک میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ روگجن وائرس جس سے فلو ہوتا ہے، وہ تقریبا جسم پر 1.8 گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔

    Advertisement

     

     

    اس طراح 9 گھنٹے تک جسم پر رہنے والے کرونا وائرس کے جراثیم سے کرونا پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے، جس سے کرونا زیادہ آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے۔

    Advertisement

     

    اس جاپانی تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت کی ہدایت بلکل درست ہے، جس میں بار بار صابن سے ہاتھ دوہنا، سماجی فاصلہ رکھنا وغیرہ شامل ہے۔

     

    Advertisement

     

    جیسا کہ کرونا کی ابھی تک ویکسینیشن دریافت نہیں ہوئ، تو اس لئے اگر کرونا سے بچنا ہے تو اس کا واحد حل صرف احتیاط ہے، محض احتیاط کرکے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

     

    Advertisement

     

    اس لیئے احتیاطی تدابیر، جیسا کہ ہاتھ نا ملانا، سماجی فاصلہ رکھنا، ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھونا، پانی کا استعمال زیادہ کرنا، ہینڈ سینیٹائزر پاس رکھنا، فیس ماسک کا استعمال کرنا وغیرہ، کو اپننا بہت ضروری ہیں۔ اس ہدایات پر خد بھی عمل کرے اور دوسروں کو عمل کروائے تاکہ اس وباء سے بچا جا سکے۔

    Advertisement