اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی (کیو اے یو) کو پانچ کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد پیر کے روز عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک مراسلہ روانہ کیا جس میں متعلقہ محکموں کو سیل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کو ہاسٹل بھی خالی کرنے کی ہدایت
کی ہے
اس سے قبل محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے پانچ تصدیق شدہ کیس سامنے آنے کے بعد قائداعظم یونیورسٹی (کیو اے) کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کو بند کردیں۔
یہاں یہ تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 707 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں قومی سطح پر انفیکشن کی تعداد 328،602 ہوگئی۔