اسلام آباد (نیوز ڈسک) ملک کی سیاسی صورت حال پہلے سے ہی کشیدگی کا شکار تھی، جس میں مزید اضافہ حالیہ صورت حال نے کر دیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈسک) ملک کی سیاسی صورت حال پہلے سے ہی کشیدگی کا شکار تھی، جس میں مزید اضافہ حالیہ صورت حال نے کر دیا۔
قمی اسمبلی کے فلور پر وفاقی وزیر برائے مواصلات نے جب ن لیگ کے خلاف بات کی تو سا بقہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بھی جذبات میں آکر ملک کی راز کی بات سب کے سامنے کہہ ڈالی۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو پاکستانی حکومت نے خوف کی وجہ سے چھوڑا اور انھوں نے ابھی نندن کی رہائ کے بارے میں ہونے والی بات چیت کو بھی افشاں کیا۔ ایاز صادق کے اس بیانیہ کو بھارت کے میڈیا نے اپنے مقصد کے لئے استعمال کیا۔ جس پر پاکستانی فوج کو اس معاملے کے بارے میں وضاحت دینی پڑی۔
اس صورت حال کے بارے میں جب سابقہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک انٹریوں میں پوچھا گیا، تو انھوں نے جواب میں بتایا کہ اس مخصوص ملاقات میں ایسی کوئ بات نہیں ہوئ، انھوں نے کہا ہو سکتا ہے یہ بات ذاتی طور پر ایاز صادق اور شاہ محمود قریشی میں ہوئ ہو۔ اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔ بہر حال بھارت نے انکی باتوں کو غلط طریقہ میں پیش کیا ہے۔
خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ایسے بیان کی وجہ حکومتی وزیر ہیں، جنہوں نے ایاز صادق کو اشتعال دلوایا۔ اور اس طراح سے بیانات ہم سب کی ناکامی ہے۔ہمیں اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔