اہم خبریں

لاہور کی خاتون ٹیچر 13 سالہ طالبعلم کو بھگا لے گئی بھگانے کی اصل وجہ شادی نہیں کچھ اور ہی نکلی

سوشل میڈیا پر وائرل خبر کہ نواں کوٹ لاہور, پانچویں جماعت کے طالبعلم 13 سالہ مزمل کو اس کی ہی ٹیچر شادی کے لیے اغواء کر ک لے گئی ہے۔ ملزمہ معصوم بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی۔ مغوی بچہ عرصہ 2 سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتاتھا۔

 

 

Advertisement

مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوانکوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ لیکن پولیس کی ہاتھ لگنے کے بعد اصل کہانی سامنے ائی کہ نواں کوٹ لاہور, پانچویں جماعت کے طالبعلم 13 سالہ مزمل کو اس کی ٹیچر بھگا کر ساتھ لے گئی۔

 

 

Advertisement

خاتون ٹیچر کا نام طاہرہ ہے اور طالبعلم کا نام مزمل ہے ۔ دونوں کے گھر والوں نے ایک دوسرے پر مقدمہ کروانے کی کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آگئی اور 15دنوں بعد ٹیچر اور طالب علم کو ڈھونڈ لیا۔

 

 

Advertisement

دونوں سے جب تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ خاتون ٹیچر طاہرہ کو گھر میں سکون سے رہنے نہ دیا جاتا تھا، اسے لفظی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس کی وجہ سے تنگ آکر وہ اپنے13سالہ طالبعلم مزمل کو اپنے ساتھ بھائی بنا پر بھگا کر جڑانوالہ فرار ہو گئی۔

 

 

Advertisement

ٹیچر طاہرہ کا کہنا تھا کہ میں اکیلی کہیں نہیں جا سکتی تھی اس لیے میں نے مزمل کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا۔ اور اس کو اپنا بھائی بنایا اور اپنے ساتھ رہنے کا کہا۔

 

 

Advertisement

جڑانوالہ میں دونوں نے ایک کرائے کا گھر لیا اور ٹیچر نے سکول پڑھانا شروع کردیا اور مزمل کو بھی وہاں چھٹی جماعت میں داخلہ دلوا دیا۔

 

 

Advertisement

یہ دونوں 15روز تک یونہی زندگی گزارتے رہے ۔ دوسری جانب پولیس بھی دونوں کو ڈھونڈتی رہی اور بالآخر پولیس کو دونوں کا سراغ ملا جس کے بعد ان دونوں کو جڑانوالہ سے واپس لاہور لایا گیا اور اب دونوں پولیس کی تحویل میں ہیں۔

 

 

Advertisement

طالبعلم مزمل تفتیش کے دوران ٹیچر کو آپی کہتا رہا۔ اور یہی بتاتا رہا کہ یہ میری ٹیچر ہیں تو ان کا حکم ماننا میرا فرض تھا اسی لیے میں ٹیچر کے ساتھ جڑانوالہ چلا گیا اور ہم وہاں اپنی زندگی گزارنے لگے۔

 

 

Advertisement

مزمل نے بتایا کہ میں نے ایک دو بار ٹیچر کو گھر جانے کا کہا لیکن ٹیچر نے میری بات پہ زیادہ غور نہیں کیا ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے گھر والوں نے ایک دوسرت کیخلاف پرچہ کروایا ہے اور دونوں ہی ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں تاہم ابھی مکمل تفتیش ہونا باقی ہے جس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا ۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

6 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

6 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago