اسلام آباد (نیوز ڈسک) موجودہ کرونا کی بگھڑتی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے، نیشنل کمانڈ انیڈ آپریشن سنٹر نے نجی دفاتر اور سرکاری دفاتر کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ کرونا کے بھرتے کیسز کی وجہ سے دفاتر میں نصف سٹاف کو کام کرنے کے لئے رکھے اور باقی کے سٹاف کو گھر سے ہی کام کرنے کی ہدایات دے۔
مزید حالات کو قابوں میں رکھنے کے لیئے یہ بھی ہدایات دی گیئ کہ سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے، ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ کرونا کے مزید وار سے بچا جا سکے۔ کیونکہ ماہرین کے مطابق، کرونا کی دوسری لہر اس لئے آرہی کیونکہ لوگوں لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔
حکومت کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پوری دُنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کرونا کی دوسری لہر آرہی ہے اور کرونا کے کے ایکٹو کیسز میں واضح اضافہ نظر آرہا ہے۔