Headlines

    امین علی گنڈا پور کے بعد شبلی فراز بھی مریم نواز پر چڑھ دوڑے

    اسلام آباد (نیوز ڈسک) آج کل الیکشن کی وجہ سے، گلگت بلتسان میں سیاسی کھارا لگا ہے۔ تمام سیاسی حکومتی اور اپوزیشن کی جماعتیں گلگت بلتسان میں اپنا اپنا الیکشن جیتنے کے لئیے محنت کر رہی ہے۔

     

     

    Advertisement

    ہفتہ کے روز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور بروڈکاسٹنگ شبلی فراز نے اپنے ہم جماعت کے رکن علی امین گنڈا پور کے مریم کے بارے میں گلگلت بلتستان کی ریلی میں دئیے گئے کمنٹ کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کمنٹ پاس کرنے سیاسی جماعتوں کا معمول ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا دعویٰ تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اس سے بھی برے قسم کے کمنٹ عمران خان اور انکی اہلیہ خاتون اول بشرا بی بی کے بارے میں دئیے ہے۔

     

     

    Advertisement

    انھوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں تمام حدیں عبور کرچکی ہے، انھوں نے برے کمنٹ کرنے میں کوئی کثرنہیں چھوڑی، یہاں تک پاکستان کے معزز اداروں کو بھی نہیں چھوڑا، جو کہ ملک کے کسی بھی شخص سے زیادہ معزز ہوتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    شبلی فراز نے ایک نجی نیوز چینل کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی کسی عورت کے بارے میں غیر مناسب کمنٹ پاس نہیں کیئے، جبکہ مریم نواز اس کے برعکس ہے، اور عورت ہونے کا ناجائز فائدہ اُٹھا رہی ہے۔

     

     

    Advertisement

    وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ میڈیا بھی اپوزیشن کے اس کردار پر روشنی نہیں ڈالتا، جب وہ خاتون اول کے بارے میں غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا خاتون اول بشری بی بی جو کہ غیر سیاسی ہے، پھر بھی ان کے بارے میں غلط زبان استعمال کی جاتی ہے اور انکی کردار کشی جاتی ہے۔