Headlines

    صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کا اقبال ڈے پر پاکستانیوں کے لئے اہم پیغام۔

    لاہور (نیوز ڈسک) آج مورخہ 9 نومبر کو ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی 143 سالگرہ کا دن جوش و خروش سے پاکستان میں منایا جا رہا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ریڈیو پاکستان کے مطابق، آج دن کا آغاز علامہ اقبال کے مزار پر گارڈ آف اونر کے تبادلہ سے کیا گیا۔ جس میں سٹیشن کمانڈر آف پاکستان نیوی کامریڈ نعمت اللہ خان چیف گیسٹ تھے۔

     

     

    Advertisement

    اس موقعہ پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ علامہ اقبال برصغیر کے ایک عظیم اور اچھے مسلمان تھے، جنہوں نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک کا خیال دیا اور پھر انکا خواب پورا ہوا۔

     

     

    Advertisement

    انھوں نے مزید پیغام دیا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو علامہ اقبال کے “خدی” کے تصور پڑھایا جائے تاکہ ان میں شعور پیدا ہو۔

     

     

    Advertisement

    اس موقعہ پر، وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے ناصرف پاکستان کا خواب دیکھا بلکہ پاکستان کے قیام کے لیے اور قیام کے بعد ہونے والے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

     

     

    Advertisement

    انھوں نے مزید پاکستانی قوم کو راغب کیا کہ وہ اپنی توانائی پاکستان کو انکے آباواجداد کے بتائے ہوئے پاکستان بنانے میں صرف کرے۔