اہم خبریں

حکومت نے کرونا سے متاثر اہم علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، شہری محتاط رہے

حکومت کرونا سے متاثر اہم علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، شہری محتاط رہے۔

لاہور (نیوز ڈسک) کرونا کی دُوسری لہر پھرسے بہت تیزی سے پوری دُنیا میں پھیل رہی ہے۔ اس لہر کا شکار پاکستان بھی ہو رہا ہے کیونکہ کرونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حکومت پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر نے 9 نومبر 2020 کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

نوٹیفیکیشن کے مطابق، یہ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے چند مقام بہت متاثر ہیں، جن میں ملسم ٹاؤن (سی بلاک)، علامہ اقبال ٹاؤن (رضا بلاک، سکندر بلاک اور عمر بلاک)، گارڈن ٹاؤن، کیلوری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے فیز1 اور فیز 6، ایچ بی ایف سی (بی بلاک)، عسکری 11، انارکلی، مزنگ، شادمان اور گلشن راوی شامل ہیں۔

ان متاثرہ علاقوں میں تمام قسم کے بازار، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہے گے۔

ان علاقوں میں تمام قسم کی نقل و حمل سرکاری اور نجی گاڑیوں پر پابندی ہے۔ ما سوائے ناگزیر حالات میں، لیکن اس حلات میں بھی ایک سواری کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ کسی بھی قسم کا سماجی، اجتماعی اور سیاسی اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

Advertisement

لیکن علاقوں میں اشیاء خردونوش کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلی رہے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز، کلینکس، لیباڑٹریز اور ہسپتال 24 گھنٹے کُھلے رہے گیں۔

ان ہدایات پر عمل ابھی سے ہوگا، جو کہ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago