Headlines

    پاکستان میں موجود امریکی ایمبسی بھی نواز لیگ کی حامی نکلی، تحریک انصاف میں غصہ، نیا معاملہ سامنے آگیا۔

    پاکستان میں موجود امریکی ایمبسی بھی نواز لیگ کی حامی نکلی، تحریک انصاف میں غصہ، نیا معاملہ سامنے آگیا۔

    اسلام آباد (نیوز ڈسک) پاکستان میں موجود امریکہ کی ایمبسی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا۔ تحریک انصاف کے لوگ ناراض، نواز لیگ کے لوگوں میں جشن۔

    تفصیلات کے مطابق، نواز لیگ کے اہم رکن احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے ایک کالم پر کمنٹ کیا تھا۔ اس کالم کا عنوان تھا کہ ٹرمپ کی ہار ایک سبق ہے ڈیکٹیٹر کے لئیے۔ اس کالم پر احسن اقبال نے کمنٹ کیا کہ پاکستان میں بھی ایک ایسا شخص ہے، انشااللہ وہ بھی جلد نکال دیا جائے گا۔

    حالات تب بھگڑے جب پاکستان میں موجود امریکی ایمبسی نے احسن اقبال کے اس کمنٹ کو ریٹویٹ یعنی اس کمنٹ کا دوبارہ سے کیا۔

    پاکستان میں موجود امریکی ایمبسی کا ایسا کرنا ہے تھا کہ ٹویٹر پر پاکستان کے لوگوں کی طرف سے امریکی ایمبسی کے خلاف مہم شروع ہو گئی۔ لوگوں نے ٹویٹر کے ذریعے یہ مطالبہ کیا کہ فورا امریکی ایمبسی معافی مانگے۔

    اس معاملے میں امریکی ایمبسی نے پھر فورا اپنا وہ ٹیٹ ختم کیا اور ایک واضحتی اعلانیہ جاری کیا کہ ٹویٹر کا اکاونٹ کسی اور نے ہیک کر لیا تھا، جس نے یہ حرکت کی تھی، اس ٹویٹ کی تصویر آپ درج ذیل دیکھ سکتے ہیں۔

    امریکی ایمبسی کا ٹویٹ

    اس کے ردعمل میں پھر، تحریک انصاف کے اہم رکن نے بھی سوشل میڈیا کا رخ کیا اور انھیں شیدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس پر، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے ٹویٹ کیا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے کہ امریکی ایمبسی کا اکاونٹ ہیک ہوا ہے۔ انھیں نے کہا کہ یہ ناقبل قبول ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی ایمبسی کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرے۔

     

    شیری مزاری کا ٹویٹ

    اس کے ساتھ ہی سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں موجود پاکستانی ایمبسی پاکستان کے ہی وزیراعظم کے خلاف اس طراح کے ریمارکس دے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایمبسی فورا تحریری وضاحت دے اور معافی مانگے۔

     

    گورنر سندھ کا ٹویٹ