اہم خبریں

طلباء نے امتحان سے بچنے کے لئے جعلی کورونا رپورٹ جمع کروا دیں۔ بُرا انجام بھگتنا پڑ گیا

تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے انگریزی ، سیاست اور نفسیات کے شعبوں کے طلباء نے انتظامیہ کو آن لائن امتحان کے لئے مجبور کرنے کے لئے اپنی بوگس COVID-19 ٹیسٹ رپورٹس جمع کروا دیں۔

 

 

Advertisement

معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے ان رپورٹس کی تصدیق کے لئے ایک کورونا کمیٹی تشکیل دی اور ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کروا دیا۔

 

تصدیق کے لئے قریب درجن بھر رپورٹس کو نشتر ہسپتال اور نجی لیبارٹریوں کو بھجوا دیا گیا۔ جس سے پتہ چلا کہ رپورٹوں جعلی ہیں اور لیبز کے ذریعہ انہیں تیار کروایا گیا ہے۔

Advertisement

 

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) ملتان کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے بوگس رپورٹ پیش کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Advertisement

کمیٹی کی تحقیق کو ہائی ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو بھجوا دیا گیا ہے۔ دریں اثنا ، انتظامیہ نے طلباء کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ یونیورسٹی میں کوئی کورونا وائرس نہیں پھیل رہا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago