ملتان (نیوز ڈسک) اینٹی کرپشن نے ایک اہم کاروائی کی اور نواز لیگ کے سابقہ ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو پکڑ لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، ڈوگر پر عوامی پیسہ استعمال کرنے، فراڈ اور سرکاری دستاویزات کو خراب کرنے کا الزام ہے۔ یہ بھی الزام ہے کہ ڈوگر نے ناجائز ذرائع سے ایک کنال کی پراپرٹی خریدی۔
اس پکڑ پر، نواز لیگ کے صدر رانا ثناء اللہ نے ٹوئیٹر کے ذریعے بتایا کہ ملتان کے لیگی ایم این اے کو صبح فجر کے وقت انکے گھر سے پکڑا گیا، جس میں﷽ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ عبدالغفار ڈوگر پر الزام ہے کہ انھوں نے 20 سال پہلے مکان خریدہ، لیکن اسکا انتقال درست نہیں کروایا۔ انھون نے کہاں کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو شرم آنی چاہئے ایسی حرکتیں کرتے ہوئے۔ یہ صرف ملتان کے جلسہ کو خراب کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کو مزید کہا گیا کہ وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آلہ کار نا بنے۔