غوغا
اسکردو (نیوز ڈسک) گلگت بلتستان میں سیاسی گرما گرمی جاری ہے، کیونکہ الیکشن میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد، غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
غوغا
اسکردو (نیوز ڈسک) گلگت بلتستان میں سیاسی گرما گرمی جاری ہے، کیونکہ الیکشن میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد، غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین جناب بلاول زرداری نے کہا کہ انکا الیکشن چوری ہوا ہے اور وہ اسکے خلاف احتجاج کرے۔ انھوں نے مزید ٹوئیٹر کے ذریعے کہا کو وہ جلد گلگت بلتستان کے لوگوں کے احتجاج میں شامل ہونگے۔
آپ کو بتاتے چلے کے ابھی تک کے غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کی جماعت واضح اکثریت حاصل کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر جبکہ نواز لیگ تیسرے نمبر پر آرہی ہے۔
الیکشن کے دوران کئی جگہوں پر شدید سردی کے ساتھ ساتھ، ووٹرز کو برفباری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
سیکورٹی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، 15000 سے زائد سیکورٹی اہلکار پنجاب، خیبر پختونخواہ اور گلگت سے تعینات کیے گئے تھے۔