اہم خبریں

تحریک لبیک اور حکومت پاکستان کے درمیان فرانس کے خلاف اہم معاہدہ تہہ پا گیا، حکومت کی دوڑیں، تحریک لبیک چھا گئی۔۔

راولپنڈی (نیوز ڈسک) حال میں ہی فرانس سے رسولؐ کی شان میں گستاخی کا بد ترین گناہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پوری دُنیا میں مسلمان متحرک ہوئے اور پاکستان میں بھی فرانس کے خلاف نعرے بازی سمیت فرانس کی مصنوعات ترک کرنے کے اقدامات اُٹھائے گئے۔

 

مورخہ 15 نومبر کی رات سے، تحریک لبیک کے کارکنان نے راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا۔ آغاز میں تو حکومت نے سرکاری مشینری استعمال کرکے دھرنے کو ختم کروانا چاہا، مگر حالات بے قابو ہونے کے بعد حکومت نے تحریک لبیک سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Advertisement

 

بلا آخر 16 نومبر 2020 کو حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طہ پا گیا ہے، جس کے مطابق 1) حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ کے عرصہ کے اندر پالیمنٹ سے فیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کرے گی۔ 2) حکومت اپنا سفیر فرانس میں تعینات نہیں کرے گی۔ 3) فرانس کی مصنوعات کا سرکاری طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔ 4) پکڑے گئے تحریک لبیک کے کارکنان کو فورا رہا کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ مارچ کے بارے میں بعد میں کوئی قانونی کاروائی نا کی جائے۔

 

Advertisement

اس معاہدہ میں حکومت کی طرف سے بریگیڈئیر ریٹائیرڈ سید اعجاز شاہ وفاقی وزیر داخلہ، پیر نوارلحق داری، وزیر مذہبی امور، عامر احمد، کمشنر اسلام آباد جبکہ تحریک لبیک کی طرف سے ڈاکٹر محمد شفیق امینی، امیر خیبر پختونخواہ، سید عنائت الحق شاہ، امیرشمالی پنجاب، اور علامہ غلام عباس فیضی، ناظم اعلی شمالی پنجاب شامل تھے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago