نوشہرہ (نیوز ڈسک) نواز لیگ کو ایک اور بڑا دھچکہ لگ گیا، حال ہی میں حکومت نے عوامی جلسے جلوسوں پر کرونا کی وجہ سے پابندی نافذ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آج ملسم لیگ نواز کا نوشہرہ میں جلسہ ہونا تھا، جسکو ضلعی حکومت نے روک دیا ہے اور کہا کہ اگر نواز لیگ ایسا کوئی قدم اُٹھائی گی تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ اور پھر قانون حرکت میں آئے گا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ ایسا ضلع جہاں پہلے ہی کرونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، وہاں پر اس طراح عوامی ہجوم کرونا کے مریضوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم نے ںواز لیگ کی قیادت کو بتایا کہ انکا دفتر انھیں ہرگز جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، وہ بھی کرونا کی اس بگھڑتی صورت حال میں۔ انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ضلی انتظامیہ اس عوام کے ہجوم کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی۔
ڈاکٹر قاسم نے کہا کہ اگر نواز لیگ اجازت نا دینے کے باوجود بھی جلسہ کرے گی، تو یہ غیر قانوںی ہو گا اور سرکار اس کے لئے کوئی حفاظتی اقدام نہیں کرے گی اور ناہی ٹریفک کے بارے میں مدد کی جائے گی۔