Headlines

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا، نواز لیگ کو بڑا دھچکا، حکومت کامیاب ہو گئی۔

    نوشہرہ (نیوز ڈسک) نواز لیگ کو ایک اور بڑا دھچکہ لگ گیا، حال ہی میں حکومت نے عوامی جلسے جلوسوں پر کرونا کی وجہ سے پابندی نافذ کر دی ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق، آج ملسم لیگ نواز کا نوشہرہ میں جلسہ ہونا تھا، جسکو ضلعی حکومت نے روک دیا ہے اور کہا کہ اگر نواز لیگ ایسا کوئی قدم اُٹھائی گی تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ اور پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

    Advertisement

     

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ ایسا ضلع جہاں پہلے ہی کرونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، وہاں پر اس طراح عوامی ہجوم کرونا کے مریضوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

     

    Advertisement

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم نے ںواز لیگ کی قیادت کو بتایا کہ انکا دفتر انھیں ہرگز جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، وہ بھی کرونا کی اس بگھڑتی صورت حال میں۔ انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ضلی انتظامیہ اس عوام کے ہجوم کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی۔

     

    ڈاکٹر قاسم نے کہا کہ اگر نواز لیگ اجازت نا دینے کے باوجود بھی جلسہ کرے گی، تو یہ غیر قانوںی ہو گا اور سرکار اس کے لئے کوئی حفاظتی اقدام نہیں کرے گی اور ناہی ٹریفک کے بارے میں مدد کی جائے گی۔

    Advertisement

     

    دوسری طرف نواز لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر ایسی کوئی بات تھی تو حکومت کو 3 دن پہلے بتانا چاہئے تھا۔ اب تو تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہو، اس لئے اب جلسہ کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

    Advertisement