عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کی دھمکی دے کر اپوزیشن کو کھری کھری سُنا دی، معملات بگڑنے کا خدشہ..
اسلام آباد (نیوز ڈسک) کرونا کی دن بدن بگڑھتی صورت حال کے باوجود بھی پاکستان ڈیموکریٹکس موومنٹ جلسے، جلوسوں سے باز نا آئی تو وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کھری کھری دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق، عمران خان نے بذریعہ ٹوئیٹر یہ بتایا کہ کرونا کی دوسری لہری بہت بُری ہے، کیونکہ گزشتہ 15 دنوں میں کرونا کے مریضوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، پشاور میں 200٪، ملتان میں 200٪، کراچی میں 148٪، لاہور میں 114٪ اور اسلام آباد میں 65٪ ان مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، جو وینٹیلیڑز پر ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پوری دُنیا میں کرونا کی دوسری لہر آرہی ہے، جس کی وجہ کئی ملکوں میں مکمل لاک ڈاؤن بھی لگایا جا چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل بگڑھتی صورت حال کے باوجود بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مسلسل جلسے جلوسوں میں مصروف ہے۔ اور یہ جان بوجھ کر لوگوں کی زندگیوں کو پریشانی میں ڈال رہے ہیں۔ اگر یہی صورت حال ہی جارہی ہے، تو حکومت کو مجبور کیا جا رہا ہے، وہ مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کریں، پھر اس کے انجام کی ذمہ دار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر ہوگی۔
انھوں نے اپوزیشن کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جان بوجھ کر پاکستان کے ایسے حلات بنا کر لوگوں کی زندگیوں میں پریشانیاں پیدا کر رہے ہیں، تاکہ انھیں یہ عمران خان کو بلیک میل کر کے این آر او لے سکے۔ لیکن عمران خان نے بذریعہ ٹویٹ یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ لاکھوں جلسے کر لے لیکن ان کو این آر اور نہیں ملے گا۔