Headlines

    کورونا کی پیش نظر حکومت نے نجی و سرکاری دفاتر کے لئے اہم ہدایات جاری کر دیں، دفاتر بند کرنے کے بارے میں اہم احکامات

    لاہور (نیوز ڈسک) پاکستان سمیت پوری دنیا میں کرونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ کئی ممالک میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

     

    پاکستان میں بھی 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، جو 10 جنوری تک بند رہے گے۔

    Advertisement

     

    پنجاب حکومت نے مورخہ 23 نومبر کو نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 50٪ اسٹاف کے ساتھ کام کرے گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق، مورخہ 23 نومبر سے 31 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی محکمہ جات میں 50٪ سٹاف گھر سے آن لائن کام کرے گا، جبکہ باقی کا عملہ دفاتر میں موجود رہ کر کام کرے گا۔

    Advertisement

    قابل غور بات یہ ہے کہ اس نوٹفیکیشن کا اطلاق فورا کیا جائے گا اور یہ پورے پنجاب، یعنی جنوبی پنجاب میں بھی ہو گا۔