ہمارے معاشرے میں دیسی ٹوٹکوں کا رجحان بہت ہے، اکثر گھر میں موجود چیزوں کو چھوٹی موٹی مرض کا حل نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جو شاید زیادہ مضر ضحت بھی ثابت ہو جاتی ہے۔
ایسا ہی ایک ٹوٹکے کے بارے میں بات کرتے ہے، جو اکثر لوگ اس لئے تجویز کرتے ہیں کہ اس سے معدہ ٹھیک رہتا ہے، اور اگر آپکو پیچش لگے ہو تو اس کے لئے بھی سود مند ثابت ہوتا ہے۔
اسپغول کا چھلکا دہی میں ڈال کر استعمال کرنا کیسا ہے اور اس کے کیا فائدے اور نقصانات ہیں؟
اسپغول کا چھلکا ایک نہایت آسانی سے اور سستی ملنے والا چیز ہے، اس کے ساتھ اگر ہم اس کے فوائد کی بات کرے تو اس کے کافی فوائد ہیں۔
لیکن سرفہرست میں اس کا استعمال دہی کے ساتھ کیا جائے تو یہ معدہ کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ لوز موزشن کو روکنے میں کافی فائدہ مںد ثابت ہوتا ہے۔ اگر اس کا استعمال غیر مستقل مزاجی سے کبھی کبھی کیا جائے تو اس یہ معدہ کی صفائی کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔