اہم خبریں

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا، تفصیلات جانئے۔

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا، تفصیلات جانئے۔

اسلام آباد (نیوز ڈسک) جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے، تب سے ہی یہ باتیں سننے میں آرہی ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالہ سے اقدام کر رہا ہے۔ مگر گزشتہ کچھ عرصہ سے ان افواہوں میں تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس تناظر میں، پاکستان کی وزرات خارجہ نے بروز منگل مورخہ 24 نومبر 2020 کو ایک پریس ریلز جاری کیا، جس میں وضاحت کہ ساتھ یہ بیان کیا گیا ہے کہ پاکستان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔ اس میں مزید وضاحت کی گئی کہ ایسی کوئی رائے بھی زیر غور نہیں کہ جس میں یہ شامل ہو کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

Advertisement

پریس ریلیز میں بے بنیاد خبروں کو مسترد کرتے ہوئے، بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ واضح طور کہا کہ جب تک فلسطین کا معاملہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے حل نہیں ہو جاتا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

پاکستان مستقل مزاجی سے فلسطین کے لوگوں کا ساتھ دے گا۔ انصاف اور امن کے لیئے یہ ضروری ہے کہ یہ دونوں ممالک اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم کی ریزولیشن کے مطابق مسائل کا حل کرے، یہ پریس ریلیز میں بتایا گیا۔

یہ پریس ریلیز کے بعد عوام میں جو ابہام پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں پایا جارہا تھا، اس کی واضح طور پر نفی ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود بھی اگر ایسی خبریں یا افواہیں پھیلائی جائے تو وہ مخض پروپیگنڈا ہی ہو گا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago