کراچی (نیوز ڈسک) گزشتہ چند دن سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی طبیعیت کچھ ناساز تھی۔
مورخہ 26 نومبر 2020 کو چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بزریعہ ٹوئیٹر آگاہ کیا کہ انکا کرونا کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے آپکو خد ہی تنہائی میں لے کر جارہے ہے اور وہ گھر سے پارٹی کے معاملات دیکھے گے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے فاؤنڈیشن ڈے پر گھر سے ہی وڈیولنک سے خطاب کرے گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے مزید عوام الناس سے بھی درخواست کی کہ ہر کوئی ماسک کا استعمال کرے اور کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی ہدایات پر عمل درآمد کرے۔
بلاول زرداری بھٹو کے پرسنل سیکریٹری جمیل سومرو کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، جس کے بعد وہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق، سابقہ صدر پاکستان صدر آصف علی زرداری نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ بلاول ہاؤس میں موجود سارا سٹاف کرونا کا ٹیسٹ کروائے۔