مسیحی برادری کے بارے میں حکومت نے اہم نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے مورخہ 30 نومبر بروز پیر کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس میں یہ ہدایات جاری کی گئی کہ کرسچن کمیونٹی کو مسیحی کہا جائے گا نا کہ عیسائی۔
نوٹیفیکیشن انسانی حقوق کی کمیشن کے مقدمہ نمبر 20171-B 2018 کے تحت کیا گیا۔ جس میں فیلڈ فارمیشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام قسم کے سرکاری ریکارڈ میں یہ ترمیم کر لے کہ کرسچن کمیونٹی کو مسیحی برادری لکھا، پڑا اور بولا جائے گا۔