لاہور (نیوز ڈسک) اسرائیل کے پاکستان کے ساتھ تعلق کے حوالے سے بہت سے افواہیں چل رہی ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی۔
حال میں ہی ہونے والے ایک انٹرویوں میں، اسرائیل کے امریکہ میں سفیر رون ڈیمرن صاحب نے اہم انکشافات کئے ہے۔ سفیر نے بتایا کہ اسرائیل کی عوام پاکستان کو بُرا نہیں سمجھتی اور نا ہی اسرئیلی حکومت پاکستانی عوام کو بُرا سمجھتی ہے۔ اس نے کہا کہ دونوں مُلکوں کے درمیاں کوئی سرحدیں تنازعہ بھی نہیں ہے، اس لئے ہم اچھے تعلقات بنا سکتے ہے۔
سفیر نے پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے یاد ہے اس نے اپنے ایک پاکستانی دوست کا پاسپورٹ دیکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ وہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ باقی تمام ممالک کے لئے کار آمد ہے۔ اس نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان کا پاسپورٹ جلد اسرائیل کے لئے بھی کارآمد ہوگا۔