Headlines

    مولانا فضل رحمان کے بھائی کی بھی شامت آگئی۔ سب عیاشیوں سے پردہ اٹھنے کا وقت آگیا

    اسٹبلشمنٹ کے سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں اینٹی کرپشن واچ ڈاگ نے بتایا ہے کہ فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان نے برطانیہ، تھائی لینڈ اور سعودی عرب سمیت 20 سے زائد ممالک کا دورہ کیا

     

    ایک سرکاری ملازم قانون کے پابند ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے لئے پیشگی اجازت حاصل کرے ، بیورو نے محکمہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں آیا کہ رحمان نے کبھی بیرون ملک جانے کے لئے اجازت طلب کی ہے یا کوئی سرٹیفکیٹ (این او سی) لیا ہے اور ان غیر ملکی دوروں کے لئے وسائل کہاں سے آئے۔

    Advertisement

     

    بیورو نے کمشنر افغان مہاجرین (سی اے آر) کے پی کی حیثیت سے تقرری کے دوران ضیاء الرحمٰن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت متعدد انکوائریوں کا آغاز کیا ہے جن میں غیر قانونی تقرریوں اور سرکاری مشینری کی خرید و فروخت میں بدعنوانی شامل ہے۔ اسے آمدنی سے ہٹ کر اثاثے جمع کرنے کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

    Advertisement