مینار پاکستان میں پانی چھوڑنے کی حقیقت سامنے آگئی، اہم انکشافات۔۔
لاہور (نیوز ڈسک) مینار پاکستان میں 13 دسمبر کے ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے بارے میں عوام الناس اور سیاسی جماعتوں میں کافی اضطراب پایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حال میں ہی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں یہ دیکھایا گیا کہ حکومت نے اپوزیشن کا جلسہ ناکام کرنے کے لئیے لاہور میں موجود مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا۔
لیکن بات کچھ اور ہی نکلی، دراصل وہ پروپیگینڈا کیا گیا ہے۔ اصل میں پانی ایک تھوڑی سی جگہ پر ہے، جو کہ محض 10 یا 15 مرلہ ہے۔ اس کے علاوہ پورے گراؤنڈ پر کہی پانی نہیں ہے۔ جبکہ دوسری طرف میڈیا اور اپوزیشن کی جماعتیں اس بات کا شور کر رہی ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر گراؤنڈ میں پانی چھوڑا ہے۔
آپکو بتاتے چلے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے یہ ٹارگٹ دیا ہے کہ اس 13 تاریخ کو آر ہو گا یا پار۔ یعنی وہ حکومت کو گھرا کر ہی چھوڑے گے۔
دوسری طرف، عمران نے خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن استعفے دی گی تو وہ ان نششتوں پر دوبارہ الیکشن کروا لے گے۔ لیکن اپوزیشن کو کسی حال میں بھی نہیں چھوڑے گے۔