Headlines

    اسٹیٹ بنک نے بونڈز رکھنے والا کو نیا دھچکا دے گیا۔

    اسلام آباد (نیوز ڈسک) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے مورخہ 10 دسمبر 2020 کو نوٹیفییکشن جاری کیا ہے، جس میں پاکستان میں موجود تمام بنکوں کو 25000 کے بونڈ کے بارے میں اہم ہدایات دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے وفاقی محکمہ خزانہ کا مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ 25000 روپے کے بونڈ کی فوری طور لین دین منقطعہ کی جاتی ہے، اور مزید 31/05/2021 کے بعد یہ بونڈ کیش نہیں ہوسکے گا۔

    مزید یہ کہ 25000 کے بونڈ کی اب کیش ادائیگی نہیں ہوسکے گی۔ جبکہ اس کے پیسے لینے کے ہدایات جاری کی گئی ہے۔ جس کے پاس بونڈ ہو گا وہ اسٹیٹ بنک کے بتائی ہوئی بنک برانچز میں کسی ایک میں درخواست جمع کروائے گا، جس کے بعد اس کا بانڈ پریمیم بونڈ میں بدل دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ، بونڈ کا ملک بونڈ کو اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ/ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں بدلواسکتا ہے۔

    اس کے ساتھ بنکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25000 والے بونڈ جو انکو آئے ہو، وہ اسٹیٹ بنک کو جمع کروائے گے۔