اسلام آباد (نیوز ڈسک) تین وفاقی وزراء کے نئی وزراتیں سونپ دی گئی
تفصیلات کے مطابق، اعظم خان سواتی کو وفاقی وزیر داخلہ سے وفاقی وزیر ریلوے بنا دیا گیا ہے، جبکہ اعجاز شاہ اب سے وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول کے فرائض انجام دیں گے۔
جبکہ شیخ رشید کو وزرات ریلوے سے ہٹا کر وزرات خارجہ کے امور سونپ دیے گئے ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے وزرات خزانہ کا حلف لے لیا ہے۔صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حفیظ شیخ، جو وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،ان سے اسلام آباد کے ایوان صدر میں ایک تقریب میں حلف لیا۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی چھ ماہ کی مدت کے لئے وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کرنے کا امکان ہے۔
یاد رہے، وزیر اعظم ایک غیر منتخب فرد کو آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت چھ ماہ کے لئے وزیر مقرر کر سکتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیا تھا جو پارلیمنٹرین بھی نہیں تھے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More