عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نئے چئیرمین کا انتخاب کیبنٹ میٹنگ میں کیا گیا
عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نئے چئیرمین کا انتخاب کیبنٹ میٹنگ میں کیا گیا
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 15 دسمبر 2020 بروز منگل کو ہونے والی وفاقی کابینہ کی میٹنگ میں اس بات کی باقاعدہ طور پر اجازت دی گئی کہ لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز ستی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹٰی کے چئیرمین ہونگے۔ وفاقی کابینہ کی میٹنگ کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی تھی۔
کیبنٹ ڈویزن نے تین لوگوں کے نام بھیجے تھے، جن میں اختر نواز، کیپٹن (ریٹائرڈ) شیر عالم اور ندیم ارشد کیانی شامل تھے۔ جبکہ لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز ستی کا انتخاب کیا گیا، جو بطور وائس چیف اف جنرل سٹاف (فارنیٹیئر فورس) جنرل ہیڈ کواٹر میں تعینات تھے۔
آپکو بتاتے چلے کہ لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز لیفٹینینٹ (ریٹائرڈ) محمد افضل کی جگہ لے گے، جنہوں نے مئی 2019 میں این ڈی ایم اے کا چارج لیا تھا اور اس ماہ کے آغاز میں ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔ 2019 میں، پاکستان کے صدر نے انھیں حلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا تھا۔ افضل صاحب کا تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں سے ہیں۔