Headlines

    بختاور بھٹو کی شادی کہاں پر ہو گی، اُنکے منگیتر نے بتا دیا۔۔

    بختاور بھٹو کی شادی کہاں پر ہو گی، اُنکے منگیتر نے بتا دیا۔۔

    کراچی (نیوز ڈسک) چند دن پہلے ہی آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی لاہور کے مشہور خاندان سے تعلق رکھنے والے محمود چوہدری سے طہ ہوئی۔

    اطلاعات کے مطابق، مورخہ 18 دسمبر 2020 کو بختاور بھٹو کے منگیتر نے سماجی تصویر شئیر کرنے کے ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ایک گروپ میں لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دوست ان سے پوچھ رہے ہے کہ کیا ان کی شادی ڈیسٹینیشن شادی ہوگی یا نہیں؟ تو محمود چوہدری نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ ایک ڈیسٹینیشن شادی ہوگی اور انکی ڈیسٹینیشن “پاکستان” ہوگی۔

    انھوں نے جو تصویر انسٹاگرام میں شئیر کی اس میں مستقبل کے دولہا دلہن کے علاوہ آٖصفہ بھٹو بھی ہے، مگر قابل غور بات یہ ہے کہ اس میں بلاول زرادی بھٹو کو بذریعہ ٹیب شامل کیا گیا ہے۔ کیونکہ اُن دنوں بلاول زرداری بھٹو کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی اس وجہ سے وہ اپنی بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کر پائے۔ لیکن انکو بذریعہ وڈیوں کال لمحہ با لمحہ آگاہ رکھا گیا تھا۔