Headlines

    مولانا طارق جمیل نے شکریہ ادا کر دیا، جانیے انکی موجودہ صحت کے بارے میں تفصیل۔۔

    مولانا طارق جمیل نے شکریہ ادا کر دیا، جانیے انکی موجودہ صحت کے بارے میں تفصیل۔۔

    لاہور (نیوز ڈسک) چند دن پہلے عالم دین مولانا طارق جمیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، جس پر وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق، بروز ہفتہ، مورخہ 19 دسمبر 2020 کو مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام دیا کہ الحمداللہ، تمام مُحبین کی دُعاؤں سے اُنکا کرونا کا ٹیسٹ نیگٹو آگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مکمل صحت یابی کے لئے ابھی سب کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔ انھوں دُعایہ کلمات میں کہا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔