بھارت کو بین الاقوامی سطح پربھی پاکستان کے خلاف منہ کے بل کھانی پڑی، برطانیہ نے پاکستان کے لئے بڑا فیصلہ کردیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے بھارت کے نیوز چینل کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر جرمانہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، برطانیہ کے دفتر ابلاغ نے بھارت کے نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کو 20000 پونڈ جرمانیہ کر دیا ہے۔ جرمانہ اس وجہ سے کیا گیا کیونکہ بھارت کے ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی میں ایک شو میں پاکستان کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں موجود ہر شخص بشمول سائنسدان، ڈاکٹرز، سیاست یہاں تک کے کھلاڑی بھی ۔۔۔۔۔ ہے۔ جس پر برطانیہ کی دفتر ابلاغ میں شکایات موصول ہوئی، جس پر رد عمل کرتے ہوئے، برطانیہ نے چینل کو جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا۔ شو کا نام “پوچھتا ہے بھارت” تھا جو کہ 6 ستمبر 2019 کو نشر کیا گیا تھا۔