قائدِ اعظم کی اصل تاریخ پیدائش اور نام کیا تھا، جانیے تاریخ کہ گمنام حقائق۔۔۔
زیادہ تر تاریخ دان 25 دسمبر 1876 کو قائد اعظم کی تاریخ پیدائش مانتے ہیں۔ تاہم ، کچھ مورخین کا دعوی ہے کہ جناح کی اصل تاریخ پیدائش 20 اکتوبر 1875 تھی، جسے بعد میں قائد نے 25 دسمبر میں تبدیل کردیا۔
اگر ان کے نام کی بات کی جائے تو محمد علی جناح بھائی ان کا پیدائشی نام تھا۔
محمد علی جناح سے پہلے قائد کو محمد علی جناح بھائی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تاہم، انہوں نے 1894 میں اپنے نام سے “بھائی” کا لفظ خارج کردیا۔ جب وہ اعلی تعلیم کے لئے انگلینڈ گئے تھے تو انہوں نے اپنی نام کے سپیلنگ بھی تبدیل کردیے۔