بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر حیران کن احتجاج ۔۔۔

    سکھر (نیوز ڈیسک) محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پوری عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔

     

    مورخہ 27 دسمبر 2020 کو مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویئٹر پر ٹرینڈ سر فہرست چل رہا ہے، جس میں لکھا ہے کہ 27 دسمبر بلیک ڈے ہے۔

    Advertisement

     

    اگر اس کو پرکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہے، جس میں وزیراعلٰی سندھ مراد علی، کرونا کے فیز 1 میں، لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل کرے۔ اور اس کے ساتھ ہی ایک اور کلپ جورا ہوا ہے، جس میں وزیراعلٰی سندھ بینظیر بھٹو کی 27 دسمبر کو ہونے والی برسی کے بارے میں وضاحت دے رہا تھا کہ کرونا تو بند جگہ میں پھیلتا ہے، اس لئے برسی کا اجتماع کھلی جگہ پر کیا جا رہا ہے۔

     

    Advertisement

    اس پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر احتجاج برپا کر دیا کہ ایک طرف عوام کو ہاتھ جور کر کہہ رہا تھا کہ گھر رہے اور دوسری طرف لوگوں کی پرواہ کئے بغیر اجتماع کیا جارہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا یے کہ ایسی منافقت نہیں چلے گی۔