اساتذہ کے لئے خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔

    اساتذہ کے لئے خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔

     

    لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے اساتذہ اکرام کی سہولت اور ان کی عزت میں مزید اضافہ کرنے کے لئے ریٹائرمنٹ کا نیا سسٹم متعارف کروا دیا۔

     

    عمران خان کی حکومت کا نئے پاکستان کی طرف ایک اور کامیاب قدم عمران خان نے پاکستان کے اساتذہ اکرام کے لیے آسانیاں پیدا کردی، اب اساتذہ اکرام کو ریٹائرمنٹ کے بعد کسی کو رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

     

    تفصیلات کے مطابق، مورخہ 29 دسمبر 2020 بروز منگل کو صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن جناب مراد راس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اس پروگرام کی تقریب کے حوالے سے تصاویر شئیر کی۔

     

    صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس صاحب کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اکرام کے ریٹائرمنٹ کا سارا عمل آن لائن کر دیا ہے۔ اب کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں اور نا ہی کسی سفارش کی ضرورت ہے۔ سب کچھ آن لائن ہو گا اور متعلقہ استاد کو میسج کر دیا جائے گا۔