نواز لیگ کے استعفوں کا فیصلہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے اہم علان کر دیا۔

    نواز لیگ کے استعفوں کا فیصلہ ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے اہم علان کر دیا۔

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے استعفوں کا فیصلہ ہو گیا۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نواز لیگ کے دیے گئے 2 استعفوں کی تحقیقات مکمل کرے کہ فیصلہ سُنا دیا۔ 2 استعفے مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے دیے تھے، جو کہ نواز لیگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

     

    Advertisement

    اسد قیصر نے استعفوں کے بارے میں تحقیقات کی اور قومی اسمبلی کے ممبران مرتضی جاوید عباسی اور سجا اعوان کا بھی مؤقف لیا اس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے ان کی درخواست کو قبول کر لیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ استعفے انہوں نے نہیں دیئے، اس لئے یہ استعفے قبول نا کئے جائیں۔ اس لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان کی استدعا کو مانتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ان کے استعفے قبول نہیں کئے جائینگے۔

     

    آپ کو بتاتے چلے اس پہلے ان دو استعفوں کے بارے میں متعلقہ اراکین اور مریم نواز کا یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ یہ استعفے متعلقہ اراکین نے اپنی قیادت کو جمع کروائے تھے، جو کہ کسی نے شرارت سے قومی اسبملی کے اسپیکر کو پہنچا دیے تھے۔

    Advertisement