Headlines

    بھارت کا پاکستان کو نئے سال کے موقع پر دلچسپ تحفہ، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند۔۔۔

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت اور پاکستان کا سیاسی اور حدود کی بنیاد پر تو تنازعہ ہو سکتا ہے، مگر درحقیقت دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے سے بہت محبت کرتی ہیں۔

     

    تفصیلات کے مطابق، مورخہ 3 جنوری بروز اتوار کو سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہے، جو کہ سرفہرست ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ عاطف اسلم کو واپس بالی وڈ بلاؤ۔

     

    مزید پڑھیے: اپنی ساری جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کر دینے والے شخص نے اصل کہانی بتادی

     

    جیسا کہ آپ جانتے ہے کہ پاکستانی مشہور گلوکار عاطف اسلم نے نا صرف اپنے سریلی آواز سے پاکستان اور بھارت میں لوگوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پوری دُنیا میں ان کا نام ہے۔ گزشتہ 2 سال سے بھارت میں عاطف اسلم کا کام نا کرنے کی وجہ سے بھارت کی عوام نے سوشل میڈیا پر کیمپین چلائی ہے کہ عاطف اسلم کو واپس بلاؤ، وہ ان کی آواز میں نئے گانے پھر سے سننا چاہتے۔ جو کہ ایک خوش آئین بات ہے اور اس طرح دونوں ملکوں کے لوگوں میں ہم آہنگی بڑھے گی۔

    مزید پڑھیے: ویرات کوہلی اور انوشکا سمیت مختلف جوڑوں کی رنگ رلیاں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

     

    آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں لتاجی، جن کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ گلوکاری کی دُنیا کی عظیم ترین ہستی مانی جاتی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ کسی گلوکار کی فین ہے، تو وہ اللہ وسائی یعنی المعروف نورجہاں کی فین ہے، جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔