وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا، اپوزیشن کی دوڑیں لگ گئیں
Advertisement
اسلام آباد: (اعتماد ٹی وی)وزیراعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں کو اپوزیشن اراکین کے کریشن کیسز اُجاگر کرنے کا اہم ٹاسک دیدیا ہے۔
Advertisement
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو ڈٹ کر جواب دیا جائے گا۔
Advertisement
Advertisement
ساتھ ہی ساتھ خان صاحب کا کہنا تھا کہ احتساب کاعمل جاری رہے گا۔ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ موجودہ حکومت ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے وبا کے دوران صرف این آر او حاصل کرنےکے لئے عوام کی زندگی کو مشکل میں ڈالا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کے کرپشن کیسز سامنے لانے کا ٹاسک دیا۔
Advertisement