Headlines

    پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، حکومت نے کرونا ویکسین کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ عوام میں سکون کی لہر۔۔

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پوری دنیا میں کرونا کی ویکسین کو خریدنے اور عوام کو لگانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جارہے ہیں۔ پاکستان بھی ویکسین لینے کی دوڑ میں شامل۔

     

    تفصیلات کے مطابق، مورخہ 5 جنوری 2021 بروز منگل کو وفاقی کابینہ کی اہم ملاقات ہوئی، جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان نے کی، جس میں کرونا کی ویکسین خریدنے کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ کابینہ سے باقاعدہ طور پر پیپرا ریگولیٹری اتھارٹی رولز کی ریلیکشیشین کی اجازت لے گئی تاکہ کرونا کی ویکسین کو جلد اور آسانی سے خریدا جا سکے۔
    وزیراعظم ہاؤس سے سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کابینہ نے جلد لوگوں کی جانوں کو بچانے کے لئے وزارت صحت کو اجازت دی ہے کہ وہ چائنہ کی کمپنی سے ویکسین خریدے، جس نے تمام ضروری لوازمات کرونا کی ویکسین کو فروخت کرنے کے پورے کر لئے ہے۔

    Advertisement

     

    مزید پڑھیے: کیپٹن صفدر اور مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایسی تصویر وائرل کہ نواز لیگ منہ چھپانے لگی

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ حکومت نے 150 ملین ڈالر کرونا کی ویکسین خریدنے کی غرض سے محتص کر دئے ہے اور حکومت 2021 کے پہلے کواٹر میں ویکسین پاکستان میں لانا چاہتی ہے۔

     

    Advertisement