Headlines

    کورونا کی تازہ ترین صورت حال، کس شہر میں سب سے زیادہ کورونا ہے، جانئے۔

    لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 6 جنوری 2021 کو، صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ضلع کے لحاظ سے کرونا کے مریضوں کی تفصیلات جاری کی ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق، محکمہ پرائمری  اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے بتایا کہ سب سے زیادہ کرونا کے نئے کیس 366 لاہور میں درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع اٹک، چکوال، قصور، خانیوال، منڈی بہاودین، ننکانہ صاحب، ناروال، رحیم یار خان اور وہاڑی میں ابھی تک کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔

    Advertisement

     

    مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، حکومت نے کرونا ویکسین کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ عوام میں سکون کی لہر۔۔

    سب سے زیادہ کرونا کے مریض لاہور میں ریکارڈ کئے گئے، جن کی تعداد 70282 ہیں، جن میں سے 66388 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کے برعکس، سب سے کم کرونا کے مریضوں کی تعداد ناروال میں ہے جو کہ 368 ہیں، جن میں سے 327 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    Advertisement

    اس طرح پنجاب میں نئے کرونا کے مریض 665 ہیں، جس کے ساتھ ہی ٹوٹل مریضوں کی تعداد 142058 ہو چکی ہیں۔ جن میں سے 128775 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 4184 مریض اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔

     

    Advertisement