بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کسی فرد کی جسمانی خوبصورتی ملازمت کو برقرار رکھنے یا کھونے کی صلاحیت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے لوگ انٹرویو کے لئے تیار ہونے میں بہت زیادہ محنت کرتے ہیں۔
تاہم، کیا کسی کو بہت پرکشش ہونے کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیا جاسکتا ہے؟ بظاہر ، ہاں۔
حال ہی میں ، ایک لاہوری ٹیچر آسیہ زبیر نے اپنے ٹویٹ میں الزام لگایا ہے کہ اسے زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے نوکری سے برطرف کردیا ہے۔
اس کے بعد مقامی میڈیا نے رپورٹنگ شروع کر دی کہ پچھلے چھ سالوں سے بطور ٹیچر ملازمت کرنے والی اس 29 سالہ خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ سیکنڈری طالب علموں کو پڑھانے کے لئے بہت ہی دلکش ہیں۔