Headlines

    پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری، پہلا میچ کب اور کہاں ہوگا، تفصیلات جانئے

    پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری، پہلا میچ کب اور کہاں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب بتا دیا۔

     

    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 میں پاکستان سپر لیگ میں ہونے والے میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان سپر لیگ کا سب سے پہلا میچ کراچی میں 20 فروری 2021 کو ہوگا، جس میں کراچی کنگ اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کا مقابلہ ہوگا۔ موجودہ کرونا کی صورت حال کی وجہ سے، اس دفعہ کرکٹ میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہی ہونگے، جبکہ راولپنڈی اور ملتان میں اس دفعہ میچ نہیں ہوگا۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے حوالے سے افسوس ناک خبر آگئی۔

     

     

    Advertisement

    کُل 34 میچز پاکستان سپر لیگ کے تحت ہونگے۔ جبکہ تماشائیوں کو میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ بعد میں کرونا کی تاذہ ترین صورت حال کے مطابق کیا جائے گا۔

    Advertisement