وفاقی وزیر توانائی نے پریس کانفرنس میں بجلی بند ہونے کی اصل حقیقت بتا دی۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 10 جنوری بروز اتور 10 بجے کے قریب وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر توانائی نے پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے 9 جنوری کی رات کو پورے پاکستان میں ہونے والے بجلی شٹ ڈاؤن کی وضاحت دی۔
تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ 11.41 منٹ میں سسٹم میں نقص پڑا اور فریکونسی اچانک سے نیچے گر گئی، جس کی وجہ سے فورا حفاظتی سسٹم نے بجلی کی ترسیل کو بند کر دیا۔ اس بارے میں، وزیراعظم عمران خان سے عمر صاحب کی بات ہوئی اور انہیں تمام معاملات کے بارے میں آگاہ، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے۔